رینجرز کا کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن

January 17, 2021

کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سندھ رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اس آپریشن میں رینجرز، موٹر سائیکل اسکواڈ، النساء فورس بھی شریک ہے۔


ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ عناصر کی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

آپریشن کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے اور جانے والوں اور اُن کی گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن لیاقت آباد، بلدیہ، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کلفٹن، بن قاسم، ملیر، گڈاپ، گلبرگ، کیماڑی، لیاری اور صدر ٹاؤن میں کیا جارہا ہے۔