موجودہ ٹیم انتظامیہ کی سبکدوشی، عامر کی ریٹائرمنٹ ختم کرنیکی شرط

January 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ صرف ایک صورت میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتا ہوں کہ ٹیم انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے تو وہ سلیکشن کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔اتوار کو ایک اور انٹر ویو میں عامر نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ریٹائرمنٹ نہیں لی، ٹیم مینجمنٹ نے لوگوں کے دماغ میں ڈالا میں ملک سے کھیلنا نہیں چاہتا، مکی آرتھر اور اس کی انتظامیہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر سپورٹ کیا تھا، احسان مانی اور وسیم خان سے کوئی اختلاف نہیں‌ ہے میری ریٹائرمنٹ‌ لینے کی وجہ ٹیم مینجمنٹ کا رویہ ہے۔