69 سالہ راجنی چاندے کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کو پسند نہیں آیا

January 18, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو لوگوں کو کئی طرح کا مواقع دیتا ہے۔ یہاں لوگ ایک دوسرے سے آسانی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ سلیبریٹی بھی سوشل میڈیا کے توسط سے اپنے مداحوں سے ہمیشہ جڑے رہتے ہیں۔ لیکن، کئی بار یہی سوشل میڈیا ان کے لئے مشکلیں کھڑی کر دیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے 69 سالہ اداکارہ راجنی چاندے کے ساتھ۔ راجنی چاندے ان دنوںسرخیوں میں ہیں۔ حال میں انہوں نے اپنا فوٹوشوٹ کرایا تھا جس میں وہ جینز پہنے نظر آئی تھیں۔ لیکن اداکارہ کے مداحوں کو ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔صارفین نے راجنی چاندے کو جینز پہننے پر ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ کئی صارفین نے ان کے جینز پہننے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔راجنی نے اپنے فوٹوشوٹ کی تصویریں انسٹاگرام پر شئیر کی تھیں جس میں وہ پھٹی جینز، وائٹ ٹاپ اور ڈینم جیکٹ میں نظر آ رہی ہیں۔فوٹو میں راجنی کا الگ ہی اندازدیکھنے کو ملا۔ اس سے پہلے تک ان کے مداحوں نے انہیں صرف روایتی ملبوسات میں ہی دیکھا تھا۔ ایسے میں اداکارہ کے مداحوں کو ان کا یہ انداز پسندنہیں آ رہا ہے جس کے پیش نظر وہ ٹرولزکے نشانے پر آ گئی ہیں۔تاہم، ایسا نہیں ہے کہ انہیں لوگوں سے مثبت ردعمل نہیں ملا۔ اداکارہ کے کئی مداحوں نے ان کے اس بدلے ہوئے انداز کی تعریف بھی کی ہے۔ وہیں، راجنی نے بھی ٹرولز کو کرارا جواب دیا ہے۔