انوشے عباسی اداکاری کے بعد گلوکاری کے دنیا میں

January 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نامور اداکارہ انوشے عباسی کو اب گلوکاری کی دنیا میں بھی دکھا جاسکے گا، وہ نئے میوزیکل شو میں بطو ر گلوکارہ اپنے پہلے گانے "پیر بلاوے "پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گی۔انوشے عباسی انتہائی سریلے گلوکار عمر شہزاد کے ساتھ کشمیر بیٹس میں پہلی بار اپنا گانا "پیر بلاوے "پیش کریں گی،اپنے گلوکاری کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ وہ بہت پرجوش ہیں، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں باصلاحیت افراد کے ساتھ اس پلیٹ فارم کو شیئر کیا ۔