ہولی وڈ ایکشن ہیرو جیسن اسٹیتھم کا ہم شکل ترک کار مکینک سامنے آگیا

January 18, 2021

انوطومیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں ہولی وڈ کے معروف ایکشن ہیرو جیسن اسٹیتھم کا ہم شکل کار مکینک سامنے آگیا ہے۔ترکی کے شہر اناطولیہ کے کار مکینک اسماعیل یلدرم کو ان دنوں ذرائع ابلاغ میں کافی جگہ مل رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی شکل کافی حد تک ہولی وڈ ایکشن فلموں کے معروف برطانوی اداکار جیسن اسٹیتھم سے ملتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیسن اسٹیتھم اپنی آنے والی ایکشن فلم ʼ فائیو آئیز کی شوٹنگ کے لیے اناطولیہ آنے والے ہیں۔اسماعیل یلدرم نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ʼدی مکینک کے ہیرو سے ملنا چاہتے ہیں اور اگر انہیں موقع دیا جائے وہ تو وہ فلم میں بھی کام کرنا چاہیں گے۔