میں اگر گلوکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹر ہوتا، عاصم اظہر

January 18, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار عاصم اظہر کا شمار پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ مداحوں میں کافی مقبول بھی ہیں۔حال ہی میں عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ʼاگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹر ہوتا۔عاصم اظہر نے اپنی یہ انسٹاگرام پوسٹ، اسٹوری میں بھی شیئر کی اور ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کیا۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پی سی بی اس ٹیلنٹ کو نظرانداز کرنا بند کرے۔کرکٹر شاداب خان نے گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو سراہا اور تبصرہ بھی کیا۔انہوں نے لکھا کہ ʼپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے؟ʼ، جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ʼاگر کپتان آپ ہوں تو۔دوسری جانب کرکٹر اعظم خان نے عاصم اظہر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ʼہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ لوگوں کو پتا ہے کہ آپ کے پاس بھی بیٹس سے زیادہ گٹارز ہیں۔