خواجہ آصف کی گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن اٹلی

January 18, 2021

میلان(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے صدر خالد گوندل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اور اوچھے ہتھکنڈوں سے نواز شریف کے شیر انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ۔میاں نواز شریف سے وفاداری کی پاداش میں خواجہ آصف کو گرفتار کیا گیا جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔اس گرفتاری سے نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے، خواجہ آصف اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف کے وژن ووٹ کو عزت دو اور جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے تھے ۔ خالد گوندل نے کہا کہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔ ہم گرفتاری کی بھر پور مزمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ آصف کو فوری باعزت رہا کیا جائے کیونکہ انکی گرفتاری غیر آئینی اور سیاسی انتقام ہے۔