ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی وڈیو کو خفیہ پیغام قرار دیدیا

January 18, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) حرکات و سکنات کی باریکیاں جاننے والے ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی وڈیو کو خفیہ پیغام قرار دے دیا۔ بروس ڈرہم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد حالیہ وڈیو میں اپنے حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے۔ وڈیو میں ٹرمپ نے ایک خفیہ پیغام دیا،جس کے ذریعے انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ڈرہم کے مطابق صدر کے وڈیو پیغام میں خلوص نیت کا فقدان تھا۔