چوروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

January 18, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نواں کلی میں چوروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ شب نواں کلی کے آخری اسٹاپ پر نا معلوم چوروں نے فائرنگ کرکے ابراہیم اور نقیب اللہ کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔