ضمنی الیکشن پی بی 20پشین تھری ‘امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

January 18, 2021

کوئٹہ(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی بی 20پشین iiiمیں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی 27امیدواروں میں 6سیاسی جماعتوں جبکہ 21آزاد امیدوار شامل ہیں آزاد امیدواروں میں احمد شاہ راہو،بابا خالد اچکزئی ، حبیب الرحمن ترین،خیرمحمد خان ترین،ساجد ا نور خان ،سید امر الدین،سید تاج محمد،سید جمال عبدالناصر ،سید روح اللہ،سید شاہ جہان،سید عبدالبصیر،سید عبدالکریم ،سید محمد رمضان،سیدنصیر احمد،عبدالباری خان، عبدالہادی ترین،عصمت اللہ،محمد رحیم،محمد زمان،ملک صلاح الدین ‘ نعمت اللہ جبکہ سیاسی جماعتوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے عصمت اللہ ترین،اے این پی کےسید عبدالباری آغا،جمعیت علماء اسلام کے سید عزیز اللہ ، جمعیت علماء اسلام (س) کےروزی خان ترین،جمعیت نظریاتی کے سید جلیل احمداورپاکستان رہ حق پارٹی کے سید محمد شامل ہیں ۔