چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی

January 18, 2021

جرمن سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ افریقی ریگستان میں پائی جانیوالی ایک چھپکلی ‘‘پیکی ڈیکٹائلس رینگی’’ رات کے وقت چاند کی روشنی جذب کرکے شوخ سبز روشنی خارج کرتی ہے۔

افریقہ کے صحرا میں پائی جانے والی ‘‘پیکی ڈیکٹائلس رینگی’’ چھپکلی کی نچلی کھال میں گوانین کہلانے والے ایک حیاتی مرکب کی قلموں سے بھرے خلیے موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اس کی جلد کا یہ حصہ زردی مائل سفید دکھائی دیتا ہے ۔ چاند کی روشنی میں بالائے بنفشی شعاعوں کی بہت معمولی مقدار بھی شامل ہوتی ہے۔

’پیکی ڈیکٹائلس رینگی‘ کی کھال ان ہی شعاعوں کو جذب کرکے ان کی توانائی کو نچلے حصے میں گوانین سے بھرے خلیوں میں منتقل کرتی ہے جس کے باعث یہ سبز روشنی خارج کرنے لگتے ہیں۔