بادلوں کے اوپر سے دبئی کا نظارہ

January 18, 2021

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نےایک بار پھر دبئی کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کردی۔

انہوں نے بادلوں کے اوپر سے دبئی کے نظارے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی جس کو صارفین نے بہت پسند کیا۔


ویڈیو میں برج الخلیفہ سمیت دیگر بلند و بالا عمارتوں کو بادلوں سے اوپر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُس میں صبح کے وقت سفید پرندے بھی اڑتے نظر آرہے ہیں۔

شیخ ہمدان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صبح کے وقت دبئی کی دھند (بادلوں) کی ویڈیو ہے۔