عمران خان نے پی ڈی ایم کے جلسوں پر مشاورتی اجلاس بلا لیا

January 18, 2021


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےجلسے جلوسوں پرمشاورت کیلئے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا۔

وزیراعظم کی سربراہی میں ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کل الیکشن کمیشن کےسامنےاپوزیشن احتجاج کی حکمت عملی طےکی جائے گی۔

اجلاس میں ملکی معیشت سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، وزیراعظم ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔

ٹی وی چینلز پرحکومت کی نمائندگی کرنے والے ترجمانوں کو اجلاس میں بلایا گیا ہے، اجلاس میں نون لیگ اور پی پی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ پر بات ہوگی۔