چین نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

January 18, 2021

چین نے کوروناوائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کے لیے محض 5 دن میں ڈیڑھ ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

چین نے کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سخت حکمت عملی سے وبا پر قابو پالیا تھا لیکن گزشتہ سال دسمبر سے نئے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے چینی شہر نانگونگ میں محض پانچ دن کے اندر اسپتال تعمیر کرلیا گیا جہاں مریضوں کی دیکھ بھال جاری ہے۔

16 جنوری کو نانگونگ میں اس اسپتال کی تعمیر کو 5 دن میں مکمل کیا گیا، یہ اسپتال اِس شہر میں ساڑھے 6 ہزار بستروں پر مشتمل 6 ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔

چینی صوبے ہیبی کے صدر مقام شیجیاژوانگ میں کووڈ 19 کے 645 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ وہاں بھی 3 ہزار بستروں کے ایک اسپتال کو تعمیر کیا جارہا ہے، ممکنہ طور پر یہ بھی ایک ہفتے میں تیار ہوجائے گا۔ حالیہ دنوں چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے