بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونتھ سنہا کی بی جے پی پر تنقید

January 18, 2021


بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کے سابق رکن یشونت سنہا نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارت کے سابق وزیرخارجہ اور بی جے پی کے سابق رکن یشونت سنہا نے کہا ہے کہ ارنب گوسوامی کی منظر عام پر آنیوالی گفتگو سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ 2019 انتخابات میں بی جے پی کی جیت سازش کے تحت حاصل کی گئی۔

یشونت سنہا نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کو ووٹ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا گیا، جو شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اقتدار کے حصول کے لئے اس حد تک گر سکتی ہے؟ کیا جعلی ہتھکنڈوں کے ذریعے انتخابات میں جیت حاصل کرنا کسی پارٹی کا واحد مقصد ہوسکتا ہے؟