جنوبی افریقی ٹیم کے بھارتی ویڈیو انالسٹ کا جھوٹ پکڑا گیا

January 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے بھارتی سابق انالسٹ کی پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم دم توڑ گئی۔ ان کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔ کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ ویڈیو انالسٹ پراسانا اگورام کو معاہدہ ختم ہونے کے بعد اس میں تجدید نہ کرتے ہوئے فارغ کردیا گیا تھا۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والے پر سانا اگورام نے بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان کا ویزہ دینے سے انکارکردیا گیا تھا۔ وہ حالات کی وجہ سے پاکستان نہیں جا پا رہے ۔ تاہم ترجمان کرکٹ جنوبی افریقا کے ردعمل کے بعد پرسانا اگورام اپنے پہلے بیان سے مکر گئے اور ٹویٹ میں اعتراف کیا کہ ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔