ون ڈے کپ: سنٹرل پنجاب، کے پی اور سندھ کی کامیابی

January 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 233 رنز کا ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب 45.2 اوورز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مختار احمد94جبکہ کپتان شان مسعود 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیٹ بنک گرائونڈمیں کے پی نے افتخار احمد اور عادل امین کی 168 رنزکی شراکت کی بدولت ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ افتخار احمد نے 123اور عادل امین نے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سے قبل ناردرن کی ٹیم 49.2 اوورز میں 324 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ حیدر علی نے 87 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے مات دی۔بلوچستان کی پوری ٹیم 25.3 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 15 رنز کےعوض 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے حسان خان کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔