ایشیا کپ کرکٹ ملتوی ہونے کا خدشہ

January 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات کے امکانات ہیں کہ اس سال بھی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا۔ گذشتہ سال یہ ٹورنامنٹ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس سال ٹورنامنٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل سے متصادم ہوسکتا ہے۔ یہ واحد ٹورنامنٹ ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ یقینی طور پر ہونا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ سال اپنے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دے دی تھی اور اس سال پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ کرانا تھا لیکن اب ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔