میئر ویانا کی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

January 19, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) ویانا کے میئر مائیکل لدوگ نے کہا ہے کہ میں ویانا کے میئر کی حیثیت سے ایک بار پھر ویانا کے عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرنا چاہتا ہوں۔ ویکسی نیشن کیلئے آپ آن لائن https://impfservice.wien پر یا 1450 پر فون کے ذریعہ اندراج کروا سکتے ہیں اور اس کے بعد آپ کو اپنی ذاتی ویکسی نیشن تقرری کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن نہ صرف ہماری حفاظت کرتی ہے بلکہ یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کا ایک عمل ہے۔ اس کے ساتھ ہم آہستہ آہستہ زیادہ سے زیادہ آزادی اور زیادہ معاشرتی زندگی کے ساتھ زندگی گزارنے کا راستہ بنا رہے ہیں۔ قطع نظر ہمیں احتیاطی تدابیر کا زیادہ سے زیادہ خیال کرنا چاہئے جیسے ماسک پہننا اور آنے والے مہینوں تک اپنا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے ۔