اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں گھروں کی تعمیر پر آئرلینڈ کی مذمت

January 19, 2021

ڈبلن ( معراج عابد ) آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کاوینی نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے میں بنائی گئی اسرائیلی بستیوں میں مزید 800 گھر بنانے کے اعلان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں آبادکاری کی سرگرمیاں غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کےخلاف ہیں۔ ہم اسرائیلی حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے اور آباد کاری کے عمل کو روکنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہ اس سے قبل اسرائیل کیجانب سے مقبوضہ علاقہ میں 1200 رہائشی گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے جس سے خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔یروشلم اور بیت المقدس کے اس اسٹریٹجک لحاظ سے حساس علاقہ میں بستیوں کی توسیع پر آئرش حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔ اس لیے اس فیصلہ کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔ آئرش فارن آفس نے اسرائیل کے اس فیصلہ کی شدید مزمت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کےاس اعلان سے مستقبل کی فلسطینی ریاست کی عملداری اور علاقائی اور یروشلم کیساتھ بین الاقوامی سطح پر متفقہ پیرامیٹرز کے مطابق ریاستوں کے مستقبل کے دارالحکومت کی حیثیت سے دو طرفہ مذاکرات کےحل کی امکان کو مجروح کیا گیا ہے۔ اس لیے اس فیصلہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس لیے ضرورت اس امرکی ہے کہ دونوں فریق بین الاقوامی قوانین کااحترام کریں اور بامقصد مذاکرات کی بحالی کے اہم اجزا اعتماد اور اعتماد کو ضائع کرنے والے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں ۔