آسٹریا میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے باوجود کورونا اموات کا سلسلہ جاری

January 19, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا میں سخت لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھانے کےفیصلہ کے ا گلے ہی دن 1161 نئے انفیکشن اور 40 کورونا اموات کی اطلاع ملی ہے ۔واضح رہے کہ اتوار کے روز وزیراعظم سبسٹین کرز نے آسٹریا میں سخت لاک ڈاؤن کو 8 فروری تک توسیع دینے کا اعلان کیا تھا ۔ اس اقدام کے بعد بھی آسٹریا میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک آسٹریا میں 394939مثبت ٹیسٹ کے نتائج آ چکے ہیں۔ 18 جنوری تک آسٹریا بھر میں 7122افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں مر چکے ہیں اور 370865صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت اسپتال میں 2007 افراد زیر علاج ہیں ان میں سے 334انتہائی نگہداشت یونٹوں میں ہیں۔