چانسلر مرکل کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے، آرمین لاشیٹ

January 19, 2021

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی میںحکمران جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے نومنتخب سربراہ آرمین لاشیٹ نے کہا ہے کہ وہ چانسلرانجیلا مرکل کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے۔جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر اعلیٰ آرمین لاشیٹ حکمراں جماعت کے نئے سربراہ منتخب ہوئے ہیں۔گزشتہ روز منعقد ہونے والی آن لائن کانفرنس میں جماعت کے ارکان نے لاشیٹ کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر انجیلا مرکل نے پارٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سربراہ تمام ارکان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔