آسٹرین وزیر اعظم کا مختلف ممالک کے سربراہان سے رابطہ

January 19, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے آسٹریلیا ، ڈنمارک ، یونان ، اسرائیل ، ناروے اور جمہوریہ چیک کے ساتھ کورونا کی روک تھام اور ویکسی نیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس کی،جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ گفتگو کا اہم موضوع ویکسی نیشن تھا ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے یورپی یونین میں بھی ایک مشترکہ نقطہ نظر پر اتفاق کیا ہے۔ ہم مل کر آسٹر زینیکا ویکسین کی فوری منظوری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ صرف آسٹریا کے لئے یہ کمپنی پہلے پہلی سہ ماہی میں بیس لاکھ کین فراہم کرے ۔ہم فوری فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق تمام سائنسی معیارات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔کرز کا خیال ہے کہ یورپی یونین کی ریاستوں کو کسی بھی طرح کی تبدیلیوں کے ساتھ مستقبل کے لئے تیار رہنا ہوگا اور عام سفر کی پابندیوں کا تعین کرنا چاہئے۔ کرز نے کہا یورپی سطح پر لینڈنگ پابندی پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ واضح سفری معیارات کی ضرورت ہے۔