جی۔7سربراہ کانفرنس میں کورونا بحران، آب و ہوا پر تبادلہ خیال ہوگا

January 19, 2021

لندن (اے پی پی):برطانیہ کے کارن وال میں 11 سے 13 جون تک ہونے والی جی 7 سربراہ کانفرنس میں دنیا کے سات اہم ممالک کے رہنما کورونا وائرس بحران اور آب و ہوا کی تبدیلی سے ابھرنے کے چیلنجوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر نے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم تقریباً دو برسوں میں پہلے شخص ہیں جو عالمی سطح کی کانفرنس میں کورونا وائرس کے بحران میں پھر سے بہتر مواقعے پیدا کرنے، مستقبل، ہریالی اور زیادہ خوشحال بنانے کے لئے لیڈروں کو یکجا کریں گے۔کانفرنس میں دنیا کے جمہوری اور تکنکی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے درمیان تعاون میں تیزی لانے کے لئے آسٹریلیا، اور جنوبی کوریا مہمان ممالک کے طور پر شرکت کریں گے۔ جی۔7 تنظیم برطانیہ،کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی ، جاپان، امریکہ اور یورپی یونین پر مشتمل ہے ۔