ڈی سی آفس کے لیویز روم میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، محرر جھلس گیا

January 19, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس کو ئٹہ کے لیویز روم میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ میں محرر جھلس کر زخمی ہو گیا دروازہ اور فرنیچر کو نقصان پہنچا ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے تیسری منزل پر واقعہ لیویز روم کا محرر محمد قاسم پیر کی صبح جب ڈیوٹی پر پہنچا اور کمرے کا تالا کھول کر جسے ہی ہیٹر جلانے کیلئے ماچس جلائی تو کمرے میں گیس لیکج کے باعث زور ذار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں محرر محمد قاسم جھلس کر زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ڈی سی آفس کا دیگر عملہ اور ریسکیو ٹیم نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمی کو طبی امد اد کیلئے ہسپتال پہنچایا دھماکے کے باعث کمرے کا در وازہ اور فرنیچر کو نقصان پہنچا۔