مشرقی بائی پاس پر دو موٹرسائیکل سوارگرفتار، دستی بم برآمد

January 19, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس پر ایگل اسکوارڈ نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو موٹرسائیکل سواروںکو گرفتار کر کے دستی بم ناکارہ بناکرقبضے میں لے لیا پولیس ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس گزشتہ روز ایگل اسکواڈ کے اہلکارچیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی جوانوں نے تعاقب کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا تلاشی لینے پر ایک دستی بم برآمد ہوا جس ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مشرقی بائی پاس پر دہشت گرد ی کی کارروائی کیلئے جا رہے تھے جسے ایگل اسکواڈ کے جوانوں نے ناکام بنا دی گرفتار افراد کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ۔