پولیس میں شفاف بھرتی کے لیے امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

January 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس بھرتی کے امیدواروں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس اور ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے مبینہ شفاف بھرتیاں نہ ہونے پر امتحان دینے والے امیدوار محمد کاشف، محمد شاہ رخ، محمد عامر، عمر فاروق، محمد صدام ودیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہم لوگ اوور ایج ہورہے ہیں تین سے چار مرتبہ اپلائی کرچکے ہیں مگر شفاف بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک بیروزگار ہیں، محکمہ میں موجود چند کالی بھیڑوں نے افسران کو سب اچھے کی رپورٹ دیکر اپنی جیبیں گرم کی اور الٹا امیدواروں کو حراساں کیا جارہا ہے،مظاہرین نے محکمہ پولیسکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ آخر میں مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہونگے۔