انسداد پیٹرول سمگلنگ مہم: ایک ہفتے میں 66 پیٹرول پمپ سربمہر

January 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ملک بھر کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی پیٹرول سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔11 جنوری سے شروع انسدادِ پیٹرول سمگلنگ مہم کے پہلے ہفتے میں ڈویژن میں 66پیٹرول پمپ سربمہر کئے گئے۔کسٹم حکام،ملتان ڈویژن کے اضلاع کی انتظامیہ نے جوائنٹ آپریشن کرتے ہوئے 79 پیٹرول پمپوں کو چیک کیا گیا۔ 79پمپوں میں سے 10پیٹرول پمپ مالکان لیگل دستاویزات فراہم کر سکے۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ7روز میں دستاویزات فراہم نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے اور مقررہ دستاویزات کی فراہمی پر پیٹرول پمپ ڈی سیل کر دیا جائے گا۔