تعلیمی بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات 23 جنوری کو ہوں گے

January 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمپلائز ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے الیکشن 23جنوری کو منعقد ہوں گےجس کیلئے دو گروپ میدان میں ہیں، ایک گروپ کے صدارتی امیدوار ملک نثار نے ایک مراسہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کوارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہ بورڈ انتظامیہ الیکشن بارے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیںکررہی جبکہ ایسوسی ایشن سے دفتر بھی واپس لے لیا گیا ہے،دوسری جانب بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کسی گروپ کے ساتھ نہیں ہیں۔