بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں‘امجد علی

January 19, 2021

پشاور (جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اداروں میں شفافیت لانے، بد عنوانی کے خاتمے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے حسب وعدہ تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے آفیسرز و ملازمین کی خدمات کو سراہا جارہا ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دل سے کام کرنے والے ایماندار اور پر خلوص افیسرز و اہلکاروں کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لینڈ ایکوزیشن کلکٹر حامد علی گگیانی کو بہترین خدمات و کارکردگی پر تعریفی سند دیتے وقت کیا۔ا نہوں نے حامدعلی گگیانی کو نشترآباد ہا ؤسنگ سکیم پشاور میں عملی کاروائیاں، جلوزئی ہاؤسنگ سکیم نوشہرہ کی 160 کنال زمین اور مردان میں کمرشل پراپرٹی قابضین سے واگزار کرانے سمیت سوڑیزی ریزیڈینشیا پشاور کی بروقت اور بہتر انداز میں حدبراری کرنے میں کارکردگی کو سراہا۔