پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی کراچی آمد، کوویڈ ٹیسٹ ہوئے

January 20, 2021

پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی کراچی آمد، کوویڈ ٹیسٹ ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پاکستانی ٹیم کے اراکین منگل کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچ گئے۔ ہوٹل میں تمام اراکین کے کوویڈ ٹیسٹ ہوئے جن کے نتائج بدھ کو آئیں گے۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستان میں چارٹرڈ فلائٹ میں سفر کیا۔۔ کراچی میں موجود کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف اور ان کے اہلخانہ اپنے گھروں سے ہی منگل کو ٹیم ہوٹل میں جوائن کرلیا۔ قومی ہائی پرفارمنس سنٹر کےدو کوچز ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی کراچی پہنچ گئے۔