جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

January 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ساوتھ افریقا نے پاکستان سے ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ہینرک کلاسن کو کپتان مقرر کردیا گیا۔ اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا، جیور لینڈے ، ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس ،نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو شامل ہیں۔