عمار کیبلز نے سینئرز کرکٹ کپ جیت لیا

January 20, 2021

کراچی (جنگ نیوز) عمار کیبلز نے 21واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ جیت لیا۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل میں حسنین حبیب سینئرز کراچی کو 3 وکٹ سے شکست ہوئی۔ ناکام ٹیم نے 9 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ عدنان صدیقی 51 ،احمد 33 اور فواد باری 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمار کیبلز نے ہدف 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ بلال خلجی نے 66اور کپتان وقاص احمد نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان خصوصی فواد اعجاز خان چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ تھے۔