الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کیلئے سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کریں:سراج الحق

January 20, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانا ہوگا جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کرنا ہوں گے۔مظفر آباد سے لے کر کراچی تک عوام وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہیں اور حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہ رہے ہیں ۔ اسلام آباد کے تخت پر براجمان جان لیں کشمیر پر پسپائی کے ذمہ داران کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک کو خارجہ و داخلہ پالیسیوں کی تشکیل غیر ملکی آقاؤں کے احکامات پر نہ کریں ۔