4افسروں کے تقرروتبادلے

January 20, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزارت ریلوے نے گریڈ19 اورگریڈ20 کے4افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے سپیشل اسسٹنٹ ٹو منسٹری ریلوے غلام دستگیر بلوچ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر فریٹ کمپنی۔کاشف رشید یوسفانی کو چیف مارکیٹنگ مینجر ہیڈکوارٹر۔ڈپٹی چیف آپریٹنگ گڈز محمود الرحمن لاکھو کو جوائنٹ ڈائریکٹر والٹن اکیڈمی۔جبکہ گریڈ19کے حمدان نذیر کو ڈپٹی چیف آپریٹنگ گڈز ہیڈکوارٹرتعینات کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔