سوئی ناردرن گیس کے تحت ای کچہری

January 20, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گیس صارفین کو درپیش مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے سوئی ناردرن گیس ہیڈ آفس میں ای کچہری منعقد ہوئی جس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے براہ راست صارفین کی شکایات سُنیں اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے شکایات کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کیں اور صارفین کو شکایات کے جلد از جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔