ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہواتو تعلیمی اداروں دوبارہ بند کر دیں گے، مراد راس

January 20, 2021

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا ختم ہوتا دکھائی نہیںدے رہا ہمیںایس او پیز کے ساتھ ہی زندگی گزارنا ہوگی۔ تعلیمی ادارے کھولنے سے کورونا کیسز میںاضافہ ہوایا تعلیمی اداروںمیںایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہواتوتعلیمی ادارے دوبارہ بند کر دیں گے۔ جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کے ڈراپ آئو ٹ میںبہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوںنے گذشتہ روزمعاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ ڈی جی پی آر میںپریس کانفرنس میںکیا ۔