ادارے آزاد ،ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا، گورنر سرور

January 20, 2021

لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دَور گزر چکا اب ادارے آزاد ہیں۔پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج ان کی سیاسی ضرورت کے سواکچھ نہیں۔اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا۔ پنجاب میں کورونا وباء کے دوران میڈیکل یونیورسٹیز نے ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے ذریعے عوام کو جو صحت کی سہولت فراہمی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ وہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں جرنل آف پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔