ایپکا کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے،دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال

January 20, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایپکا کے صدر محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی نے ملازمین کو مراعات دینے کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا جس پر ملک بھر کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹائون ہال لاہور کے باہر مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ الائونسز کی تفریق کا خاتمہ،تنحواہ اور پنشن میں اضافہ ،سکیل ریوائز کرنا، ہائوس رینٹ موجودہ تنخواہ پردینا گروپ انشورنس کے نوٹیفکیشن ودیگر مطالبات کی منظوری کیلئے 25 جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی ،ایپکا متحدہ کی کال پر ملک بھربشمول آزاد جمو ں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔ایپکا قائد ظفر علی خان نے ڈی پی آئی (کالجز) کے باہر احتجاج اورمحمد سلطان مجددی نے محکمہ پرنٹنگ پریس کے باہر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا گھیراو کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔