بین الاقومی کمپنیوں سے بڈنگ کے مراحل میرٹ کے مطابق طے نہیں کیے گئے ،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی

January 20, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد نو ن نے بین الاقومی ٹھیکیدار کمپنیوں البیراک اور اوز پاک کے ساتھ 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاہدے کے متعلق کہنا تھا کہ دراصل بنیاد سے ہی یہ ایک نقصان دہ اور غلط معاہدہ تھا ، غیر واضح اور حقیقت سے ہٹ کر نکات کی روشنی میں بین الاقوامی ٹھیکیداروں کو غیر ضروری طور پر مالی فائدہ دیا گیا۔ جبکہ بڈنگ کے تمام مراحل میرٹ کے مطابق بھی طے نہیں کیے گئے۔