اعجاز چوہدری ، ناصر سلمان کی ارشد انصاری سے ملاقات، لاہور پریس کلب میں کمپیوٹر ز لیب کا افتتاح

January 20, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری نے ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلیٰ شکایت سیل کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی،اعجازاحمدچوہدری نے پی ٹی آئی کے رہنماء ناصر سلمان کی جانب سے لاہور پریس کلب کو 12 کمپیوٹر ز کا تحفہ دیا اور کمپیوٹر ز لیب کا بھی افتتاح کیا، صدر کلب ارشد انصاری نے پی ٹی آئی قیادت کاشکریہ ادا کیا۔