اخبار فروش یونین لاہور کا اجلاس، ٹکا خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا

January 20, 2021

لاہور(پ ر) صدر اخبار فروش یونین لاہور ملک امتیاز اعوان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نائب صدر سجاد عظیم، جنرل سیکرٹری محمد الیاس، جوائنٹ سیکرٹری رانامقصود،سیکرٹری اطلاعات شیخ عمر یاسین، فنانس سیکرٹری ملک تنویر احمد، آفس سیکرٹری اویس پرویز و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان کی اخبار فروشوں کیلئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر اخبار فروش یونین ملک امتیاز اعوان نے نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی، سیکرٹری وزارت اطلاعات زاہدہ پروین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ حکام اس حوالے سے کئے گئے اعلانات کو جلد عملی جامہ پہنائیں گے، جس سے اخبار فروشوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔