غلہ منڈی میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں کیخلاف تاجروں کی ریلی

January 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کیخلاف سپریم کونسل کے زیر اہتمام گزشتہ روز احتجاجی ریلی منعقد کی گئی اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز سرپرست اعلی خواجہ شفیق نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ گزشتہ شب غلہ منڈی چوروں نے دکان کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوگئے ذیشان کمیشن شاپ کے تجوری کو کاٹ کر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے اور ساتھ ہی دکان سے لطیف شاپر والی شاپ سے ڈھائی لاکھ روپے لیکر کر فرارہو گئے، انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی میں 12ویں واردات ہے مگر ابھی انتظامیہ نے کسی چور کو گرفتار نہیں کیا ہے، غلہ منڈی کے تاجر لاکھوں روپے کا ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمانتظامیہ کو 5دن کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ ان دو وارداتوں سمیت دیگر وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کریں ورنہ ہر چوک پر انتظامیہ کیخلاف مظاہرے ہونگے، مظاہرے سے شاہد عالم قریشی، توصیف احمد، حیدر عالم قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔