ہائیکورٹ: 10ہزار کنال اراضی کلیم، نواب مناور کی بیٹی کی درخواست نمٹا دی گئی

January 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے گزشتہ روز نواب آف مناور کی صاحبزادی سلطانہ بیگم کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے پر عملدرآمد کرائیں، سلطانہ بیگم کے وکیل سید اطہر شاہ بخاری نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ضلع لیہ کے مختلف چکوک میں 10ہزار کنال اراضی الاٹ کی گئی جو کہ ان کے کلیم کے بدلے میں تھی، ممبر بورڈ آف ریونیو نے اس پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے مگر محکمہ مال عملدرآمد کیلئے تیار نہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لیہ اور اے ڈی ایل آر کو 30دن میں عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے رٹ نمٹا دی۔