کمشنر کا نشتر ہسپتال کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

January 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور نشتر ہسپتال و یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے لیس ہسپتال حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کے شعبے کی توسیع کی جارہی ہے۔ عوام کی صحت کی بہترین اور جدید سہولیات تک سہل رسائی کیلئے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی احمد اعجاز مسعود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کینسر سنٹر لینئیر ایکسلیریٹر فیز 1 پر 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی جو اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا جس سے کینسر جیسے موذی مرض کی مکمل تشخیص اور اس کا علاج کیا جاسکے گا۔