زبان یا قوم کے نام پر صوبے سے نفرتیں پھیلیں گی،عبد القیوم

January 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے تحریک صوبہ ملتان کے مختلف فورمز کے عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ایک عظیم مشن ہے۔یہ مشن عوام کو انکے حقوق دلانے کا مشن ہے ‘یہ خدمت خلق کا مشن بھی ہے مگر فقط مطالبے کرنے سے صوبہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ علیحدہ صوبے کا حق، مانگنے سے نہیں بلکہ چھیننے سے ملے گا زبان یا قوم کے نام پر صوبے کا قیام خطے میں نفرتیں اورتعصبات پھیلنے کا باعث بنے گا۔