جامعہ زکریا کے پشتون طلباء کا مظاہرہ

January 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے پشتون طلباءنے بی زیڈ ہوسٹل میں مبینہ طور پر رہائش نہ دینے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا، جاسم خان اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ ہمیں ہوسٹل میں رہنے کی اجازت نہیں دے رہی، اس حوالے سے بی زیڈ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی بند ہے اسی لئے انہیں ہوسٹل میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، طلبا کے احتجاج پر سکیورٹی آفیسر جامعہ زکریا سمیت ڈی ایس پی سرکل صدر فوری طور دیگر پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مذاکرات کے بعد ایک رات کی رہائش اختیار کرنے کی اجازت دے دی۔