گھنٹہ گھر چوک تا حسین آگاہی بازار تجاوزات کیخلاف آپریشن

January 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز گھنٹہ گھر چوک سے حسین آگاہی بازار تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے کی جب کہ آپریشن میں پولیس، کارپوریشن کے عملے اور ٹریفک پولیس نے بھی حصہ لیا ٹھیلے اور فٹ پاتھوں پر لگائے گئے سٹینڈ قبضہ میں لے لئے گئے،اے سی سٹی نے تاجربرادری کو دکانوں کے آگے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔