ہنڈی کاروبار میں ملوث دو ملزم گرفتار

January 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سرکل بھاو لپور نے فورٹ عباس، بھاولنگر میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمو ں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔سب انسپکٹر محمد اجمل ،شھباز بخاری، بشیر احمد اور دیگر عملے نے ناصر جیولرز، فورٹ عباس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث محمد احتشام ناصر، شہزاد ناصر کو دھر لیا۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی، شناختی کارڈ، حوالہ ہنڈی کی رسیدات،موبائل فون برآمد کر لئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔