معاون خصوصی انڈسٹریزسے کوآرڈینیٹرایف پی سی سی آئی کی ملاقات

January 20, 2021

پشاور (جنگ نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان تورڈھیر سے ملاقات کرکے نئے اکنامک زون کے لئے کمپنی رجسٹریشن سہل بنانے اورصوبے میں معاشی و صنعتی ترقی کے لئے ون ونڈ آپریشن جلد شروع کرنے پر اتفاق کرلیا،عبدالکریم خان نے موقع پر ڈائریکٹر انڈسٹری کو نئے کمپنی کے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ بروقت جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گزشتہ روز عبدالکریم خان تورڈھیر سے سول سیکرٹریٹ میں سرتاج احمد خان نے اجلاس منعقد کی جس میں صوبے کے معاشی وصنعتی ترقی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سرتاج احمد خان نے ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں نئے اکنامک زون کی منظوری کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے جنوبی اضلاع کی قسمت بدل جائے گی ،انہوں نے چترال اور غازی کے سپیشل اکنامک زون کا افتتاح جلد سے جلد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے مائن اینڈ منرل اور جیم اینڈ جیولری کے مسائل حل کرنے اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان تورڈھیر سے معاشی وصنعتی ترقی کے لئے ون ونڈ آپریشن شروع کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عبدالکریم خان تورڈھیر نے ایف پی سی سی آئی تجاویزاور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ نئے اکنامک زون سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہوجائینگے جس سے صوبے میں بے روزگاری پر بڑی حد کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹری ڈیپارنمنٹ اور ایف پی سی سی آئی کی مشترکہ جدوجہد کرکے صوبے کو معاشی خودکفیل بنانے میں اپنا کردار بخوبی انجام دے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی صوبائی حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کررہاہے اورصنعتی ترقی کے لئے مزید مربوط کوشش جاری رکھنے کا عزم کرلیاہے۔